ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آج سے یو این ایس سی کا عارضی ممبر بنا ہندوستان ، انسداد دہشت گردی کے ایجنڈے پر ہوگی نظر

آج سے یو این ایس سی کا عارضی ممبر بنا ہندوستان ، انسداد دہشت گردی کے ایجنڈے پر ہوگی نظر

Fri, 01 Jan 2021 21:37:16    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان آج سے اقوام متحدہ میں ایک نئے کردار میں ہوگا۔ ہندوستان آج سے ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن بن گیا ہے۔

ہندوستان کو آٹھویں بار یہ اہم ذمہ داری ملی ہے۔ ہندوستان اس عہدے پر دو سال کے لئے منتخب ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران ہندوستان دنیا کے اہم اسٹریٹجک امور میں اپنے نقطہ نظر سے عالمی طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا۔ آج ہندوستان کے علاوہ مزید 4 ممالک یو این ایس سی کے رکن بن گئے ہیں۔ یہ ممالک ناروے ، میکسیکو ، آئرلینڈ اور کینیا ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر ٹی ایس ترو مورتی نے کہا کہ ان کے دور میں ہندوستان پوری دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر زور دے گا اور دنیا میں دہشت گردی کو پناہ دینے والی قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی توجہ افغانستان میں امن بحالی کرنے کی کوششوں پر مرکوز ہوگی۔

سفیر ٹی ایس تری مورتی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کواگست کے مہینے میں یو این ایس سی کی سربراہی ملنے والی ہے ۔ ٹی ایس تری مورتی نے کہا کہ ہندوستن نے کورونا مہاماری کے دوران قابل تحسین کام کیا ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک کو مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے براعظم ایشیاء میں چین کی توسیع پسندانہ پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اکیسویں صدی میں کوئی بھی ملک اس طرز عمل کو نہیں لے سکتا۔


Share: